• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان کی اربوں مالیت کی پراپرٹی حکومتی تحویل میں لئے جانے کا خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے پٹودی خاندان کی اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی حکومتی تحویل میں لئے جانے کا خدشہ ، مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے اینمی ایکٹ پر عائد پابندی ختم کردی، بھارتی میڈیا کے مطابق پٹودی خاندان کی تاریخی جائیدادوں کی مالیت(15ہزار کروڑ بھارتی روپے) 4کھرب 83ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے جنہیں بھارتی حکومت اپنے قبضے میں لے سکتی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت کے فیصلے کی وجہ سے جو جائیدادیں متاثر ہوں گی ان میں سیف علی خان کے بچپن کی رہائشگاہ فلیگ اسٹاف ہاس، نور الصباح پیلس، دارالسلام بنگلہ، بنگلہ آف حبیبی، احمد آباد پیلس، کوہ فضا پراپرٹی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید