• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعود شکیل ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اسپن وکٹوں کے خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی مرضی کی اسپن وکٹوں پر من پسند نتائج حاصل کررہی ہے ۔ نائب کپتان سعود شکیل نے تجویز دی ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ایسی ہی پچزبنانی چاہئیں۔ ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو بھی بھرپور پریکٹس کی۔ دوسری جانب تین دن کے آرام کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیئے۔ پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے ۔ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں میری پرفارمنس سے ٹیم جیتے ، زیادہ اچھا ہوتا ہے کہ آپ کی پرفارمنس سے ٹیم بھی جیتے اور رینکنگ بھی اوپر جائے۔ خوشی ہے کہ میں ٹاپ ٹین بیٹرز میں ہوں۔ پچ بہت چیلنجنگ ہے ، بیٹرز پھنس رہے ہیں ۔ نئے بال پر بیٹنگ کرنا بہت مشکل ہے ۔ ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچ تیار کرنی چاہیے ۔ میں نہیں سمجھتا یہ نقصان کا باعث بنیں گی، ہمیں اپنی جیت پر خوش ہونا چاہیے ۔ اگر یہی میچز ڈرا ہو جاتے ہیں یہاں ہار جاتے ہیں تو آپ لوگ شور مچاتے ۔ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں ایسی کوئی بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

اسپورٹس سے مزید