• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست

اسلام آباد (اسرار خان)پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے بغیر سود قرضوں کی تجویز ؛ 30ملین موٹر سائیکلز کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کے قرضوں پر نظر۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے سویڈن کے گرین فنڈ اور یورپی یونین سے تکنیکی اور مالی معاونت طلب کی ہے تاکہ پاکستان کی فوسل فیول سے چلنے والی گاڑیوں، خاص طور پر موٹر سائیکلوں، کو الیکٹرک میں تبدیل کیا جا سکے۔ لغاری نے سویڈش سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے سے ملاقات کے دوران یہ تجویز پیش کی، اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے کم آمدنی والے موٹر سائیکل مالکان کے لیے یہ تبدیلی آسان بنانے کیلئے بغیر سود کے قرضے فراہم کیے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید