• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشتگردوں کا فعال ہونا افسوسناک، مانگ کر نہیں، خود ترقی کرینگے، وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ کی طرف سے تمام طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیروسیاحت کے لئے جیب خرچ دینے، ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی،طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم کے اقدامات کی تعریف کی اور پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کااظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان آکر طلبہ کو ہونہار سکالرشپ دینا چاہتی ہوں۔بس چلے تو پنجاب سے زیادہ سکالر شپ اور لیپ ٹاپ بلوچستان کے طلبہ کو دوں۔بلوچستان کے لوگوں کے لئے دل تڑپتا ہے ، ای بائیک دینے کا بھی جائز ہ لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید