اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر محمد اسلم کو چھاپہ مارکر سمبڑیال سے گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کیساتھ مل کر عامر علی کو اسپین بھجوانے کیلئے ساڑھے 53 لاکھ وصول کئے ۔ پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا پھرکشتی کے ذریعے اسپین سمگلنگ کی کوشش کی گئی۔ دریں اثناء ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم منصف علی کو عمان سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا ۔