• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورا لائی کے ڈی پی او آفس کی سرکاری وین سے ہیڈ کانسٹیبل سمیت تین افراد گرفتار، منشیات برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) گلگشت پولیس نے ڈسٹرکٹ لورا لائی کے ڈی پی او آفس کی سرکاری وین سے ہیڈ کانسٹیبل سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ۔پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ہیڈ محمد والہ کے قریب ناکہ بندی کردی ،اچانک سرکاری ہوٹر والی گاڑی آئی جس میں سوار تین افراد جن کا تعلق بلوچستان سے تھا کی تلاشی لی گئی تو گاڑی میں موجود شاپنگ بیگ سے ایک کلو آئس اور دو کلو چرس برآمد کرکے تینوں افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار افراد میں ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل تھا جس کی شناخت عنایت اللہ کے نام سے ہوئی جو لورالائی تھانہ میں تعینات تھا دیگر ساتھیوں کی پہنچان عزیز اللہ اور کاشف خان سے ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی دوسری جانب ڈی پی او لورا لائی ظفر بزدار نے کہا ہے کہ گاڑی کی چوری کا مقدمہ درج اور تینوں ملازمین کو چارج شیٹ کر کے انکوائری کی جا رہی ہے ۔
ملتان سے مزید