ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت توسیع کی ٹیم نے ملتان میں مظفر آباد پل پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کھاد کی بوریوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ ٹرک میں سرسبز نائٹروفاس کے 300 بیگ تھے۔ پکڑی گئی جعلی کھاد کی مالیت 85لاکھ روپے بنتی ہے۔ موقع سے 3 ملزمان گرفتار کروادئیے گئےملزم جعلی کھادیں تیارکرکے مارکیٹ میں فروخت کررہا تھا۔ اسسٹنٹ فرٹیلائزر کنٹرولر اللہ رکھا سندھو نے جعلی کھادوں کو قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کردیا۔