ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر کا ہنگامی اجلاس ایپکا آفس میں منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ملک فرحان گل نے کہا کہ ہارے ہوئے گروپ کی جانب سے حالیہ پیرا میڈیکس کے الیکشن کے نتائج کو جان بوجھ کر متنازع بنانے اور تمام جماعتوں کے متفقہ نامزد الیکشن کمیشن اور نشتر انتظامیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کابینہ سے آئندہ کا لائحہ عمل زیر بحث لایا جائے جب کہ چیف ایگزیکٹیو راؤ عطا الرحمٰن، چیئرمین معاویہ حفیظ ،صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن وسیم سلیم نے کہا کہ نشتر انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔