کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق تمام ٹرانسپورٹ مالکان سے کہاگیاہے کہ اپنی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ، رجسٹریشن بک، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں بلوچستان بھر میں سخت چیکنگ کی ہدایات ہیں ٹرانسپورٹرز قومی شاہراہوں پر تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ سے اجتناب برتیں خلاف ورزی پر کوچ‘ بس اورویگن کو بندکردیاجائے گا۔