اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے میں چینی اوسط چارروپےچودہ پیسےفی کلو مزید مہنگی ہوگئی ، ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر ایک سوپینتالیس روپےپچاس پیسے فی کلو پرپہنچ گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے اکتوبر میں مزید پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔سرکاری سطح پر ملک میں چینی کی قیمتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے-ملک میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے-ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 4 روپے 14 پیسے کا مزید اضافہ ہوا ہے -