اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں 99 وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ5 کاریں ، 23 موٹر سائیکل، 29 موبائل فون اور دیگر سامان اڑا لیا گیا ۔25گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ دو موٹر سائیکل اور 10 موبائل اسلحہ کی نوک پر جبکہ پانچ موبائل جھپٹا مار کر چھین لئے گئے۔ ایک بیل اور ایک گائے بھی چوری کر لی گئی۔اسلام آباد میں تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ کوہسار اور تھانہ ہمک کے علاقوں میں تین کاریں اور دو موٹر سائیکل چوری ہوئے ۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک چھین لیا گیا ۔راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے میں شہناز کے گھر سے 20 لاکھ روپے ، تھانہ سٹی کے علاقے میں باقر صدیقی سے اڑھائی لاکھ روپے ، تھانہ گنجمنڈی کے علاقے میں عمر وارث سے پانچ لاکھ روپے ،تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں خضر اقبال اور رمیض عباس کی کاریں چوری ہو گئیں ۔ تھانہ ریس کورس کے علاقے میں حفیظ کے گھر سے تین لاکھ روپے ، تھانہ سول لائن طلحہ کے علاقہ میں گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقے میں جنید سے 8 لاکھ 70 ہزار روپے ، تھانہ کینٹ کے علاقے میں اڑھائی لاکھ روپے ، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں احمد کے گھر سے 9 لاکھ 70 ہزار روپے ، تھانہ دھمیال کے علاقہ میں میں عمران کے گھر سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے اڑا لئے گئے ۔