راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے ہر ضلع میں ایک ماڈل یونین کونسل بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنرز طے کریں کہ کس یونین کونسل کو ماڈل بنانا ہے۔ماڈل یونین کونسل کیلئے ایسی عمارت کا انتخاب کیا جائے جس میں وسیع پارکنگ کی سہولت موجود ہو ۔ ماڈل یونین کونسل میں مختلف رجسٹریشنز، ریسکیو 1122,ریونیو، نمبردار، نادرا، پولیس اور دیگر الائیڈ محکموں کی طرف سے دی جانے والی سروسز مہیا کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر سروس سے متعلقہ ڈیسک آئندہ ایک ہفتے میں فعال کر دئیے جائیں تاکہ عوام کو ان تمام سہولیات کے لئے دور دراز سفر نہ کرنا پڑے۔ کمشنر آفس میں اجلاس کے دوران کمشنرراولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کہا کہ بعد ازاں باقی یونین کونسلوں کو بھی اسی طرز پر ماڈل بنایا جائے گا۔