• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سربمہر ، دو کو جرمانے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو سربمہر ، دو کو بھاری جرمانے عائد کردیئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے جمعہ کو مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ اس دوران 2من سے زائد ناقص آئل اور زائد المیعاد اشیاتلف کر دی گئیں ۔ چیکنگ کے دوران 15فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لئے اصلاحی نوٹس بھی جاری کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ ناقص آئل میں فرائنگ پر ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید