• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی، سہ ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کردیا ہے۔ہفتے کوپاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونگے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونگے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز ہفتہ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلی گیند دوپہر دو بجے کرائی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید