• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے برطانیہ، قطر، سعودیہ سمیت 15 ممالک کے 49 مسافروں کو روانگی سے روک دیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )برطانیہ، قطر، سعودیہ، امارات، بحرین سمیت مختلف 15ملکوں کے مسافر 49 مسافر پاکستانی شہریوں کو کراچی امیگریشن نے مختلف وجوہات کی بنا پر پروازوں سے آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب، عمان، امارات تھائی لینڈ، بحرین، کانگو، قبرص، آذربائیجان، ترکیہ، نائجیریا، قطر، ساؤتھ افریقہ اور فلپائن جانے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے 26 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے روک دیا گیا۔ تعلیمی ویزے پر برطانیہ کے 2 لٹویا کے 2 مسافروں کو پرواز کی اجازت نہیں دی گئی۔ سعودی عرب عمرہ کے 15، ورک ویزہ پر عمان، قبرص، کانگو، آذربائیجان کے مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید