• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

راولپنڈی(نیوز ایجنسی) کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ، پولیس کے مطابق لڑکی اپنے دوست کے ساتھ 2روز قبل آئی تھی، لڑکی کے ساتھی کو حراست لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں لڑکی کی مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے مبینہ طورپر گھر کی چھت سے چھلانگ لگائی تاہم لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی دوست کے ہمراہ دو روز قبل کراچی سے راولپنڈی آئی تھی۔مبینہ خودکشی کرنیوالی لڑکی کی حالت تشویشناک تھی تاہم بعد ازاں دم توڑ گئی۔پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیاجارہاہے، واقعہ تھانہ روات کی حدود میں واقع پوش علاقے میں پیش آیا۔
ملک بھر سے سے مزید