• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بحال ہونے کے امکانات اچانک روشن

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات بحال ہونے کے امکانات اچانک روشن ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اوائل ہفتہ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ 

ہفتے کو انہوں نے حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کرانے کی شرط پر اس سے رجعت کا عندیہ دیا ہے۔

 اس دوران تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے استدعا کی ہے کہ وہ معاملے میں مداخلت کریں اور عمران کی فرمائش پوری کردیں تاکہ وہ مذاکرات کی بحالی کے لئے فیصلے کا اعلان کرسکیں۔

 انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسپیکر سے گفتگو کرکے انہیں خان کی خواہش سے آگاہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ 

تحریک انصاف کے چیئرمین جو کل (پیر) عمران سے ملاقات کرکے انہیں مذاکرات جاری رکھنے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کرینگے ایک مرتبہ پھر فریقین کے درمیان رابطے قائم کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ہفتے کی شام جنگ /دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خان سے ملاقات کرکے ان کی اجازت حاصل کرینگے تاکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکیں۔

اہم خبریں سے مزید