پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی 16ہزار سرکاری ملازمین کو نوکری سے نکالنے کیلئے بل آج اسمبلی سے پاس کرانیکا فیصلہ کیا ہے ، مجوزہ بل کی منظوری کے بعد تمام متعلقہ محکمے اپنے ملازمین کو ہٹانے کا اعلامیہ جاری کریں گے جبکہ اس ضمن میں کسی بھی ممکنہ تکنیکی مسئلہ کے حل کیلئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائیگی ، تحریک انصاف حکومت نے ملازمین کو ہٹانے کا فیصلہ کرکے کابینہ سے توثیق لی۔