راولپنڈی (اے پی پی) ماہرین کا کہنا ہے کہ وسائل اور آزادی میں توازن خاندان کی خوشحالی کا ضامن ہے، صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانے میں صحت مند ماں کا کردار اہم ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی اور ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے اشتراک سے چیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے میں وائس چانسلر ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم، ڈپٹی رجسٹرار ایرڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نازیہ رفیق، ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی شیریں سخن، پروفیسر ڈاکٹر شہباز احمد خان سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی شیریں سخن نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن خاندان کی خوشحالی کا ضامن ہے۔