• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد میں اختیارات اور سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال بڑھ گیا

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں اختیار کا غلط استعمال، پولیس کی ایگل پر غیر متعلقہ افراد بوری لے جارہے ہیں، ایگل پولیس وائرلیس کنٹرول کی بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اختیار اور سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال بڑھ گیا ہے پولیس ایگل پر بولان محلہ کے قریب غیر متعلقہ افرا د کو بوری لے جاتے ہوئے دیکھا گیا پولیس موٹرسائیکل وائرلیس پولیس کی بتائی جاتی ہے اس سلسلے میں پولیس وائرلیس کنٹرول پر رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ وائرلیس کنٹرول کے انچارج سب انسپکٹر علی اصغر چنہ ہیں جن کا موبائل نمبر موجود نہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید