• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن کو دھمکیاں، تھیلیسمیا سینٹر کے مالک باپ بیٹے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر میں قائم غیر قانونی تھیلیسمیا سینٹر مالکان کی جانب سے مبینہ طور پر سندھ بلڈ ٹرانسفیو ژن کی سیکرٹری کو دھمکیاں دینے پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے تھیلیسمیا سینٹر کے مالک باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا ۔سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن کی سیکرٹری ڈاکٹر در ناز قاضی کی جانب سے صدر کے علاقے میں قائم غیر قانونی تھیلیسمیا سینٹر ہیموفیلیا کئیر سینٹر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا جس پر پولیس نے مبینہ طور پر غیر قانونی تھیلیسمیا سینٹر کے مالکان باپ بیٹا منظور شاہ اور منصور شاہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہےکہ غیر قانونی تھیلیسمیا سینٹر نےسیکڑوں شہریوں کی زندگیاں داو پر لگا دیں۔

ملک بھر سے سے مزید