اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے پچھلے تین سالوں میں 58فیصد پروازیں وقت پر چلائیں جبکہ سیرین ایئر 88فیصد، ایئر بلیو 90فیصد اور ایئر سیال 95فیصد پروازیں وقت پر چلانے میں کامیاب رہیں۔
وزارت ہوا بازی کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ دستاویز میں بتایا کہ فلائی جناح کے فلائٹ آپریشنز کی مدت کے دوران بڑی پرواز میں کوئی خلل نہیں ہوا،پچاس فیصد تاخیرموسم ، تکنیکی خرابی ، دیکھ بھال میں تاخیر، 20تا 30فیصد امیگریشن کے طربقہ کار، ہوائی اڈے کی بھیڑ اور امیگریشن کے ذریعے مسافروں کو اتارنے، 10تا فیصد مسافروں کے لیٹ بورڈنگ، عملہ کے لیٹ رپورٹنگ ، عملے کی ڈیوٹی کے وقت کی حد کیٹرنگ سے متعلق مسائل، سست ری فیولنگ، پارکنگ کی عدم دستیابی ،اے ٹی سی ہولڈ، منزلوں پر رن وے کی بندش کی وجہ سے ہوئی۔
تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرواز میں تاخیر ، منسوخی کی صورت میں ہوائی مسافروں کے حقوق کی سختی سے تعمیل کریں۔