• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی میں ہفتہ طلباء کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یوتھ لیڈرشپ پروگرام کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام اسٹوڈنٹس ویک (ہفتہ طلباء) 2025ء کا آغاز آج پیر سے ہورہا ہے جو جمعہ 31جنوری تک جاری رہے گا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) کے وژن اور خصوصی اقدامات کے تحت ہر سمسٹر کے اختتام پر ہفتہ طلباء منایا جاتا ہے اور یہ اس سلسلے کا تیسرا ہفتہ طلباء ہے ۔ پیر کو پہلے روز ’ون ڈے روول‘ (ایک دن کا بادشاہ) پروگرام ہوگا جس میں یونیورسٹی کے مختلف طلبہ و طالبات وائس چانسلر ، پرو وائس چانسلر ، کنٹرولر، ڈینز اور مختلف شعبوں کے چیئرپرسنز سمیت اہم عہدوں کا کردار ادا کریں گے ۔

ملک بھر سے سے مزید