تھرپاکر(عبدالغنی بجیر/نامہ نگار)ننگرپارکر کے قریب پولیس کی کاروائی دو نایاب نسل ہرنوں سمیت شکاری گرفتار۔ڈانو دھاندل پولیس کے مطابق گائوں سوتیلوں روڈ پر ملزم دھنی بخش کو دونایاب نسل کے ہرن لے جاتے ہوئے پکڑا گیا اور باقی ساتھی گاڑی سمیت فرار ہوگئے۔جبکہ برآمد ہرنوں اور ملزم کو مزید کاروائی کے لیئے محکمہ جنگلی حیات انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔