کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ اتحاد ٹاؤن کی تفتیشی ٹیم نے مبینہ طور پر رقم کے تنازعہ پر سگے بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے میں ملوث باپ بیٹا کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 20جنوری 2025 کو تھانہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے عابد آباد میں ملزمان گل رحمان نے اپنے دو بیٹوں گل رحیم اور گل نواب کے ہمراہ بڑے بیٹے رحمانی گل کو رقم کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا ،واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 33/25 بجرم دفعہ 324/24 ت پ درج کیا گیا تھا۔تفتیشی ٹیم نے SIO تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر ناصر خان کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان باپ بیٹا گل رحمان اور گل نواب کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔