حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ میں انڈسٹریل پارکس کی تعمیر کے نام پر سینکڑوں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ‘ حکومت سندھ زمین کی فروخت کو اربوں روپے واجبات وصول کرنے میں ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں انڈسٹریل پارکس کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں بیشتر فرمز اور کمپنیز کو معاہدے کے تحت زمین بھی الاٹ کی جاتی ہے مگر صوبے کے بیشتر اضلاع میں تاحال انڈسٹریل پارکس کا قیام ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ ”جنگ“ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق حکومت سندھ‘ پاکستان انڈسٹریل اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی اور نیشنل انڈسٹریل پارک کے درمیان 19 مارچ 2009ءکو کیے گئے معاہدے کے مطابق حکومت سندھ‘ پی آئی ڈی سی اور این آئی پی کو انڈسٹریل پارک قائم کرنے میں سہولت فراہم کرے گی تاکہ سندھ صوبے میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔