کراچی(سہیل افضل/اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔اجلاس کے دوران احسن اقبال کراچی کے تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرادیئے لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر اور تاجروں کی اجلاس کے دوران ہونے والی گفتگو میں تمام شرکاء نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔تاجروں نے احسن اقبال سے کہا کہ ’کچھ عرصے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دیدیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘ دوسری جانب ترجمان حکومت سندھ ایم پی اے سعدیہ جاوید نےردعمل میں کہا کہ خوشامدیوں سے رٹا لگوائی بات کہلوانے سے زمینی حقائق نہیں بدلے جاسکتے، ایک چاپلوس کی بات کوباشعور اور باوقار تاجربرادری کا بیانیہ کہنا بد دیانتی ہے، کوئی سنجیدہ سیاستدان اور ذمہ دار وزیر اپنے سامنے فضول بات برداشت نہیں کرتا۔