• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50لاکھ روپے دے کر بازیاب ہونیوالے اغواکی ایف آئی آر 41روزبعد درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 50لاکھ روپے دے کر بازیاب ہونے والے نوجوان کے اغواکی ایف آئی آر 41روزبعد درج کرلی گئی ،سی پی او کودی گئی درخواست میں سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے رہائشی محمد عدنان مسعود نے بتایاکہ سائل کا بیٹا حیدر عدنان 15دسمبر 2024کواپنے دوست کے ہمراہ لا پتہ ہو گیا جس کے اغواکی درخواست متعلقہ تھانہ نیوٹاؤن راولپنڈی میں 16 دسمبر کودی جس پر تا حال تھانہ ہذا کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کی گئی ہے نقل درخواست لف ہے یہ کہ سائل کا بیٹا صبح 7 بجے کے قریب چوہڑ چوک فلائی اوور پر زخمی حالت میں سائل کو فون کرتا ہے کہ مجھے یہاں سے لے جائیں۔ سائل نے موقع پر پہنچ کر بیٹے کو مضروب حالت میں پایا۔ یہ کہ سائل کا بیٹا لاپتہ نہ ہوا تھا بلکہ نامعلوم افراد نے اسکو ہمراہ اس کے دوست منیب کے اغواء کیا گیا تھا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور رقم کا تقاضا کرنے پر 50لاکھ روپے ادا کرنے پر بازیابی ممکن ہوئی۔ مجھے خدشہ ہے کہ میرے بیٹے کو پھر سے اغواء نہ کرلیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید