راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی قمر الاسلام راجہ ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عمران الیاس ، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ، سابق جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب شکیلہ جلیل ، بانی چیئرمین پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن چوہدری بابر اورنگزیب ، صدر ارم سعید ، سیکرٹری جنرل راجہ مدثر جبار سمیت دیگر عہدیدارانں، ممبران اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ شکیلہ جلیل نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے قائد صحافت افضل بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری دنیا کے صحافیوں کی رہنمائی کرتے ہیں ۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ پیکا بل کے حوالے سے حکومت سے بات چیت چل رہی ہے ، پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو کو مبارکباد دیتا ہوں۔