• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں حضرت امام موسیٰ کاظمؓ کا یوم شہادت منایا گیا

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے) قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمگیر ایام باب الحوائج کے اختتام پر اتوار کو حضرت امام موسیٰ کاظمؓ کا یو م شہادت منایا گیا۔ دنیا بھر کیطرح پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں مرکزی جلوس برآمد ہوئے اور مجالس عز ا کاانعقاد کیا گیا۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں علمائے کرام اور ذاکرین نے مجالس باب الحوائج سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی بھر پور تائید کرتے ہوئے دہشتگردی کی پر زور مذمت اور کالعدم گروپوں کو آہنی شکنجے میں جکڑنے کا مطالبہ کیا۔یوم شہادت حضرت امام موسیٰ کاظؓم کے موقع پر امام بارگاہ الشہداء ڈھوک وجن میں مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سیدحسین مقدسی نے کہاکہ میں دہشت گردی‘ظلم و بربریت کے مقابلے کیلئے اُسوہ ِ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ہر دور میں بہترین نمونہ عمل قرار دیا۔ راولپنڈ ی میں مرکزی جلوسِ تابوت چوہڑ ہڑپال میں متولی دربار سخی شاہ پیارا باوا سید قاسم علی شاہ کے زیر اہتمام سید غلام حیدر شاہ کاظمی، سیدعمران حسین نقوی اور سیدانوارحسین شاہ کی رہائشگاہ سے برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید