اسلام آباد (جنگ نیوز) شب برآت کے سلسلے میں سالانہ محفل نعت فضیلت شب توبہ منعقد کرنے کیلئے میلادو سیرت کمیٹی میڈیا ٹاؤن کا اجلاس زیرصدارت صدر دیوان ذاکر سرور ہوا۔ اجلاس میں ناصر میر‘ ملک اکبر دین‘ سید قیصر عباس شاہ‘ سید مدثر شاہ‘ کرنل (ر) خالد جاوید‘ سید اطہر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ امسال 13اور 14شعبان کی درمیانی شب ڈسپنسری گراونڈ میں سالانہ محفل نعت ہو گی جس میں جید علماء کرام خطاب جبکہ ممتاز نعت خوان ہدیہ عقیدت پیش کرینگے۔ صدرمیلاد کمیٹی دیوان ذاکر سرورو جنرل سیکرٹری ناصر میرنے کہا کہ میلاد وسیرت مصطفیٰ کمیٹی کو منظم وفعال بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔