راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سی پی او سید خالد ہمدانی 27 جنوری سوموار کو تھانہ گوجر خان اور تھانہ روات میں کھلی کچہریاں لگائیں گے ،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 27 جنوری بروز سوموار بوقت 12 بجے دن تھانہ گوجرخان اور اسی روز 3 بجے دن تھانہ روات میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا، شہریوں سے التماس ہے کہ اپنی شکایات کے سلسلہ میں کھلی کچہریوں میں شرکت کریں۔