راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل چلانے والے کیساتھ پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے کیلئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ یکم فروری سے خلاف ورزی پر 2ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام حادثات کی روک تھام کیلئے ضروری تھا۔