• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 2لڑکیاں اور ایک لڑکا اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن کو حکیم خان نے بتایا کہ سائل کا چھوٹا بھائی صدام عمر 15سال جنت مال میں کام کرتا ہے جو کام پر گیا اور تاحال واپس نہ آیا۔ اُسے کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیا ہے۔ تھانہ صادق آباد کو انصر محمود نے بتایا کہ میری بیٹی (م) عمر 16سال کو فیصل خان نے اغواء کر لیا ہے۔ تھانہ ائرپورٹ کو مرزا توصیف افضل نے بتایا کہ میری چھوٹی بہن (ن) عمر 18سال گھر سے لاپتہ ہے۔ میرے گھر کے سامنے والی گلی میں ایک لڑکا جس کا نام حسن رضا ہے اس سے ہماری دو تین دفعہ تلخ کلامی بھی ہو چکی تھی‘ کسی نے اُس لڑکے بارے بتایا کہ آپ کی بہن اور وہ لڑکا اکٹھے موٹر سائیکل پر جاتے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لڑکا میری ہمشیرہ کو ورغلاء پھسلا کر لے گیاہے۔
اسلام آباد سے مزید