• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید بخاری کا انتقال، جنازے میں معززین کی شرکت، بلاول بھٹو اور دیگر کی تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے سابق رکن اور روزنامہ جنگ کے سینئررپورٹرجمشید گل بخاری پیر کو انتقال کر گئے، ان کی عمر59برس تھی،ایک روز قبل مقامی اسپتال میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی، انہیں سیاسی امور ،ماحولیات اور مذہبی معاملات پر مکمل گرفت اور دسترس حاصل تھی،ان کے انتقال پرملک کی اہم شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے،مرحوم کی نماز جناز ہ قاری محمد عثمان کی امامت میں بعد نماز عصر جامع مسجد حافظ ایاز محمود ڈیفنس فیز2 ایکسٹینشن میں ادا کی گئی اور محمدشاہ قبرستان سے متصل کوکن قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، نماز جنازہ میں وقار مہدی، آصف خان، مولانا تنویر الحق تھانوی، قاری غلام یاسین، فہیم شیخ، محمدسہیل افضل خان، جنگ گروپ   کے  محمد سلیمان، نعیم چوغلے،روزنامہ جنگ کے   سید منہاج الرب، محمد منصف ،اعجاز احمد ، ناصر شریف، حامد الرحمنٰ، ،  آصف متین ، عبدالماجد بھٹی ، طاہر عزیز ، نصر اقبال ، خالد محبوب ،سید محمد عسکری، ثاقب صغیر ، بابر اعوان ، مطلوب حسین ، ندیم شیخ ، نعمان احمد ، عبدالجبار ناصر ، احتشام مفتی، صحافی، سیاسی ، سماجی اور مذہبی رہمنائوں سمیت مرحوم کے عزیزواقارب اور سوگواران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی ، ایم کیو ایم انٹر نیشنل کی رابطہ کمیٹی، ڈاکٹر عشرت العباد، سردار عبدالرحیم ، مولانا ہالیجوی ، مولانا سمیع الحق سواتی ،  محمد ثروت اعجاز قادری، علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،حاجی حنیف طیب، قاضی نور الاسلام شمس، منظور رضی اور دیگر سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے مر حوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ،دریں اثناءجنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین کے مشتاق اختر، سلیم اللہ صدیقی،  کے یوجے(ورکرز) کے  شکیل یامین کانگا ، دی نیوز کےسعید محی الدین،  ایپنک کے   دارا ظفر، جاوید پریس یونین کے  خرم غوری،  رانا یوسف، کے یو جے ورکرز کے  کامران زہری،  سید صابر علی نے مرحوم کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ،امیر کراچی منعم ظفر ،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلما ن عبداللہ مراد، ایس ایم افضل زیدی نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید