اسلام آباد (طاہر خلیل )صدر آصف علی زرداری چھ سے دس فروری تک چین کا دورہ کریں گے ،موجودہ عہد صدارت میں صدر کا یہ پہلا دورہ چین ہو گا ۔ بلاول بھٹو زرداری ، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرا ز بگٹی اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت کئی اہم شخصیات صدر کے ہمراہ چین جائیں گے ،بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری چین کے سرمائی کھیلوں کے مقابلے بھی دیکھیں گے ۔ چین صدر شی جن پنگ سمیت چینی قیادت سے صدر کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔