کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف أئی اے نے کراچی کے دو اہم سرکلز کے سربراہوں کے تبادلے اور تقرریوں کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ار ایم صائم سلطان نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کراچی زونل أفس میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن جاوید احمد بلوچ کو ایک مرتبہ پھر اینٹی کرپشن سرکل کا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ سرکل میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کو وہاں سے ٹرانسفر کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ عہدے کا چارج وہاں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کے تبادلے کے بعد اضافی چارج ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول اوستو کے پاس کافی عرصے سے تھا۔