راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،رکشے ،13 موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد میں 27 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 5 کاریں اور 11 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ ترنول کے علاقے میں کار ،تھانہ کھنہ اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں دو موٹر سائیکل ،تھانہ لوئی بھیر ، نون ، ترنول اور تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں 4 موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ 7 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ شہزاد کالونی میں 3نامعلوم ملزمان حسین احمد اورزیادمل سے موٹرسائیکل اور80ہزارروپے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ حیدری مارکیٹ میں کباڑ خانہ میں موجوداکرام خان سے 3موٹرسائیکل سوار 2موبائل اور25ہزارروپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ الہ آباد میں3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر رضوان عباسی سے موبائل اورایک لاکھ 20 ہزارروپے ، تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی روڈ پر راحیل افتخار و کی شاپ سے تین موٹر سائیکل سوار 70ہزار روپے ، نعیم سے 20 ہزارروپے اور شمس سے 10 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ دیگر واقعات میں بھی شہریوں سے چار موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ وارداتیں گن پوائنٹ ہوئیں۔ ڈھوک کشمیریاں میں رافع حسین کے فلیٹ سے موبائل اور ایک لاکھ روپے،سکستھ روڈ پر عبداللہ کی دکان سے 5 لیپ ٹاپ چوری کر لئے گئے۔