• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی غلطیاں دفن کر کے ملکر ملک کا مقدر سنواریں‘ چوہدری شجاعت

اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن‘ دل بڑا کریں‘ اسکے بغیر چارہ نہیں۔ ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ سب مل کر ملک کا مقدر سنواریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان تقاریب سے بذریعہ وڈیو لنک چوہدری شجاعت حسین‘ چوہدری سالک حسین‘ چوہدری شافع حسین‘ ڈاکٹر محمد امجد‘ مسز فرخ خان‘ غلام مصطفیٰ ملک‘ طارق حسن‘ ڈاکٹر شکیل روشن‘ کنور دلشاد‘ انیلہ ایاز چوہدری‘ عاطف مغل‘ رضوان صادق خان‘ چوہدری جہانگیر‘ یونس اعوان‘ پیر سید چراغ الدین شاہ‘ کامران عثمانی‘ عمربشیر چیمہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید