اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک اشاروں کے استحکام ، شرح سود میں کمی، بڑھتی ہوئی آبادی اور سیاحت کی صنعت میں فروغ کے باعث 2025 میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی ترقی کی توقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے کاروباری رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں خصوصاً مری ، گلیات جیسے مشہور سیاحتی مقامات پر سب سے زیادہ ترجیح رہائشی ہائی رائز عمارتوں ، مہمان نوازی کے شعبے اور سیاحت کیلئے بنیادی ڈھانچے کو دی جانی چاہیے۔ انہوں نے بڑے رئیل اسٹیٹ مالکان سے اپیل کی کہ وہ تمام ہاوسنگ کالونیوں میں یونیورسٹیاں، آئی ٹی سینٹرز اور فنی تربیتی اداروں کا اضافہ یقینی بنائیں۔