اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کی ابتدائی کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ورثا کی تلاش جاری تھی۔ دریں اثناءوفاقی دارالحکومت میں قتل کی واردات سے خوف کی لہر دوڑ گئی، پہونٹ کے ایک رہائشی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش بوری بند ٹکڑوں کی شکل میں سملی ڈیم کی بڑی لائنوں کے مین ہولز میں پھینک دی گئی ۔