• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 13ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 150.28 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس ،بلوچستان میں حب کے علاقے وندر سے 28کلو افیون اور 10کلو کرسٹل ہیروئن،کوئٹہ میں نیو سبزل روڈ کے قریب دو گاڑیوں میں چھپائی گئی 5 کلو آئس اور 20 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید