اسلام آباد (ایجنسیاں)پی ٹی آئی قیادت کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت اور حکومت کے خلاف ملکر تحریک چلانے کی تجویز دے دی۔تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین کے تحفظ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہوگا ‘مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں‘ہم نے ماہ رنگ بلوچ سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ملاقات میں عمر ایوب‘ اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، شہرام خان ترکئی اور اخونزادہ حسین شریک تھے۔