کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چائینز سرمایہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ سے دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔ چائینز درخواست گزار کے وکیل رحمان محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے درخواست گزار چائینز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔ درخواست گزار سندھ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ درخواست گزار سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ 6 چائینز سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی جانب سے بھتہ خوری اور دیگر الزامات کے تحت سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسر اسد علی نے کہا کہ چائینیز سیکیورٹی سے مطمئن ہیں اور انہوں نے بھی یہی کہا ہے کہ جو سیکیورٹی دی جارہی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں۔