اسلام آباد( نیو ز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے سابق گورنر اور مرحوم شاہ فہد کے صاحبزادے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا شہزادہ محمد بن فہد کی مملکت سعودی عرب کیلئے نمایاں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔