• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 13 ارب کے نئے ٹینڈر جاری

کراچی(طاہر عزیز / اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پروونشل اے ڈی پی اورڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے 13 ارب روپےکے نئے ٹینڈر جاری کر دئے جن میں8 ارب روپے کے 135 کام پروونشل اے ڈی پی کے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں 250 اسکیموں کے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں جن کی مالیت 5 ارب روپے ہے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسزطارق حسین مغل کے مطابق پروونشل اے ڈی پی کے75 کاموں کےٹینڈر ہو چکے ہیں بقیہ 60پروسس میں ہیں ان کاموں میں شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر،پیور بلاکس،سیوریج سسٹم اور دیگر کام شامل ہیں یہ منصوبے چار کروڑ سے لے کر 20 روپے مالیت تک کے ہیں ایک ماہ میں تمام ٹینڈر کا پروسس مکمل ہو جائے گاانہوں نے مزید بتایاڈسٹرکٹ اے ڈی پی فی اسیکم 2کروڑ روپےکے حساب سےبھی 250ٹینڈر ہو چکے ہیں دو تین دن میں آخری 50 ٹینڈر بھی کھل جائیں گےانکا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی 125 اسکیمیوں پر پہلے ہیرواں سال کے آغاز میں کام کا آغاز ہو گیا تھا یہ اسکیمیں80 فی صد مکمل ہو چکی ہیں ہیں بعض مکمل ہونے والے منصوبوں کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب افتتاح کر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید