پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )فرانس اور پاکستان کے درمیان تجارت اور بہتر تعلقات کےلئے سفیر پاکستان متحرک ہو گئیں، پاکستانی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ متحرک ہوگئیں، انہوں نے منگل کے روز فرانسیسی وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈیوڈ برٹولوٹی سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور فرانس کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ قبل ازیں فرانس میں پاکستانی سفیر ویونیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے پلینری اجلاس کے شرکاء کو یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئر کی حیثیت سے بریفنگ دی۔