• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے دریافت زیڈ ایسڈ مرگی اور فالج کے علاج میں موثر ثابت ہوسکتا ہے، ماہرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے انکشاف کیا کہ زیڈ ایسڈ پاکستان سے دریافت ہونے والا ایک نیا ادویاتی مرکب ہے، جو مرگی اور فالج کے علاج میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے، قدرتی مرکبات کا استعمال قدیم زمانے سے جاری ہے، حالیہ برسوں میں جڑی بوٹیوں پر مبنی ادویات کا رجحان بڑھا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت’نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری‘ کے موضوع پرپروفیسر سلیم الزمان صدیقی آڈیٹوریم میں جاری4 روزہ16ویں بین الاقوامی سمپوزیم کے دوسرے روزخطاب کے دوران کہی۔ اس سمپوزیم میں تقریباً29ممالک کے60سائنسدان جبکہ صرف پاکستان سے تقریباً400محققین شرکت کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید