کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے زمینوں پرقبضے میں کمی کا دعوی کرتے ہوئے کہاہے کہ 2023ءکے مقابلے میں زمینوں پرقبضے کی کم شکایات ملی ہیں‘لینڈگریبنگ نہ ہونے کے برابر ہے ‘پولیس پر کوئی سیاسی دباؤنہیں‘ اسٹریٹ کرائم میں 24فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز کراچی کے بڑے تاجروں نے زمینوں پر قبضے کی شکایات کی تھیں ۔ بدھ کو نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے ان تمام دعووں کو یکسر مسترد کر دیااور کہا کہ زمینوں پر 2023کے مقابلے میں زمینوں پرقبضے کی کم شکایات ملی ہیں۔