راولپنڈی(راحت منیر) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگرکا تبادلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری ایوان صدر بھجوائی جارہی ہے، امکان ہے کہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت جسٹس سرفراز ڈوگر کے لاہور ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر یں گے،ذرائع کے مطابق ممکنہ تبادلے کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر ترین جج ہونگے ،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں ممکنہ تعیناتی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے اگلے چیف جسٹس کیلئے بھی سردار محمد سرفراز ڈوگر امیدوار کے طور پر زیر غور لائے جاسکتے ہیں۔